TALISM-E-SHAB-O-ROZ طلسم شب و روز
TALISM-E-SHAB-O-ROZ طلسم شب و روز
PKR: 1,200/- 840/-
Author: MUHAMMAD HAMEED SHAHID
Binding: hardback
Pages: 144
Year: 2026
ISBN: 978-969-662-715-9
Categories: NOVEL
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 25 September 2026
محمد حمید شاہد ہماری زبان کے ایسے منفرد اور ممتاز فکشن نگار ہیں جنھیں ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور شوق و اشتیاق سے پڑھا جاتا ہے۔ دونوں ملکوں کے رسائل میں اُن کے افسانے اوّلین صفحات پر شائع ہوتے ہیں۔ ’’مٹی آدم کھاتی ہے‘‘ ان کا بے حد پُر تاثیر ناول ہے لیکن موجودہ ناول ’’طلسمِ شب و روز‘‘ اپنے موضوع اور تکنیک کے لحاظ سے ایک بالکل مختلف ناول ہے۔
محمد حمید شاہد کی اس بے مثال تحریر میں داستانوں جیسا پھیلاؤ، ناول جیسی گہرائی اور افسانوں جیسا ارتکاز ہے۔ ارتکاز کسی ایک واقعے یا سانحے پر نہیں بلکہ اس مکمل وحشت پر ہے جو صفحہ اوّل سے صفحہ آخر تک پورے متن کو اپنے پنجے میں جکڑے ہوئے ہے۔ ناول نگار نے ایک ایسا رجز پڑھا ہے جو غالباً اُردو کے افسانوی نثر میں پہلی بار سامنے آیا ہے۔
محمد حمید شاہد کی نثر میں شعری ترنم نہیں، صلابت اور وہ مخصوص آہنگ ہے جو عمدہ نثرنگار کے یہاں پیدا ہی تب ہوتا ہے جب اس کے افکار، الفاظ اور جذبے ایک لَے میں آجاتے ہیں۔ نثر کے اس قدر اعلیٰ فن پارے کے لیے محمد حمید شاہد ہم سب کی طرف سے شکریے اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔
(سید محمد اشرف)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
