Pathron ka Encyclopedia - Buy Online | Book Corner

PATHRON KA ENCYCLOPEDIA پتھروں کا انسائیکلوپیڈیا (باتصویر)

PATHRON KA ENCYCLOPEDIA

PKR:   800/- 320/-

Author: ANJUM SULTAN SHAHBAZ
Binding: hardback
Pages: 416
Categories: HEALTH & FITNESS
Publisher: BOOK CORNER

خالقِ کائنات نے اس وسیع وعریض کائنات میں لاکھوں کروڑوں اشیاء پیدا کی ہیں جن کا شمار ناممکن ہے ان میں کوئی چیز ایسی نہیں جو بغیر کسی حکمت اور مقصد کے بنائی ہو ہر شے میں کوئی نہ کوئی حکمت، کوئی نہ کوئی خیر اور کسی نہ کسی ضرورت کا پہلو پوشیدہ ہے اختصار کے طور پر صرف معدنیات ہی کو لے لیجئے زمین او رپہاڑوں میں کیسے کیسے خزانے چھپے ہیں قدرت نے اور چیزوں کے علاوہ ان خزینوں میں قیمتی پتھروں اور رنگین نگینوں کی ایک دنیا آباد کی ہوئی ہے۔یہ لعل وجواہر، جب تراش خراش کے بعد نئی صورتوں میںسامنے آتے ہیں تو دیکھنے والوں کی آنکھیں خیرہ ہو جاتی ہیں الماس ، یاقوت، زمرد، نورتن، یاقوت، نیلم، پکھراج، مرجان، عقیق، لاجورد، زرقون،ہیرا، مروارید وغیرہ، غرض قیمتی پتھروں کی بے شمار اقسام ہیں یہ نہ صرف زیورات میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ ان کے مختلف رنگوں اور تراشے ہوئے پہلوئوں کے پیش نظر بعض جادوئی خواص اور اثرات بھی بیان کئے جاتے ہیں۔یہی نہیں، بہت سے امراض کے علاج کے لئے بھی ان کا استعمال ہوتا ہے اور بدنظری کے علاوہ برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے بھی انگشتریوں وغیرہ میں لگائے جاتے ہیں پیش نظر کتاب ’’پتھروں کا انسائیکلوپیڈیا‘‘ اسی موضوع پر ہے جس میں قیمتی پتھروں کے بارے میں معلومات دینے کے علاوہ ان کے خواص اور جادوئی اثرات بیان کیے گئے ہیں چند صفحات رنگین ہیں تا کہ پتھروں کی اصل صورت میں پہچان کرائی جا سکے، یہ کتاب کا نیا ایڈیشن ہے جس میں بعض اضافے بھی کیے گئے ہیں۔ (روزنامہ ایکسپریس، سنڈے میگزین)

RELATED BOOKS