Sugar - Apna Elaj Khud Keejiyay - Buy Online | Book Corner

SUGAR - APNA ELAJ KHUD KEEJIYAY شوگر، اپنا علاج خود کیجئے!

SUGAR - APNA ELAJ KHUD KEEJIYAY

PKR:   300/- 120/-

ذیابیطس جسے عرفِ عام میں شوگر کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ عصر حاضر میں اس کا آسیب اتنا حاوی ہو چکا ہے کہ مریض اور معالج دونوں ذرا سی ذیابیطس کی علامات سے مشابہ علامات کی موجودگی میں مرض شوگر کی گھنٹیاں بجتی محسوس کرتے ہیں۔ جب تک لیب ٹیسٹ نہیں ہو جاتے معالج کو تسلی اور مریض کو قرار نہیں آتا۔محض نفسیاتی دبائو میں بھی اس بات کا غالب امکان رہتا ہے کہ اگر مریض کی قوت مدافعت کمزور ہے اور وہ شوگر کے عارضہ میں مبتلا نہیں اور محض معالج کے مشورے پر لیب ٹیسٹ کرواتا ہے، تو ایسا مریض معالج کے مشورہ اور لیب ٹیسٹ رپورٹ ملنے تک جو درمیانی عرصہ گُومُگو کی کیفیت میں مبتلا رہتا ہے جس کی وجہ سے مریض بالواسطہ لاشعوری طور پر شاک محسوس کرتا ہے اور ضعف ِ اعصاب کا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دماغ میں موجود ایکو پنکچر پوائنٹ پر دبائو پڑنے سے لبلبہ کے فنکشن میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے اور یو ں ایک اچھا بھلا فرد اس عارضہ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔قابل احترام ڈاکٹر موصوف کی یہ کتاب پڑھنے سے یقینا اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن پھوٹتی محسوس ہوتی ہے۔ کیونکہ مصنف نے اِس عارضۂ مرض کا جو نفسیاتی پس منظر بیان کیا ہے اور اِس مرض کی وجوہات اور علامات پر جس طرح اعتماد سے بات کی ہے اور جس طرح شفاء پانے کے ریفرنس دئیے ہیں اُن سے یقینا ایک مسلمان راہِ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔ مرض شوگر کو لاعلاج کہنے والے معالجین یہ بھول جاتے ہیں کہ ربِ کائنات جو شافی مطلق ہے اُس نے جو امراض پیدا کئے ہیں اُن کی شفاء بھی ساتھ ہی اُتار دی ہے۔ پھر اِنشاء اللہ تعالیٰ آپ ایک نئے اعتماد کے ساتھ شوگر کے عارضہ کا علاج کر کے دُکھی اِنسانیت کے دُکھوں کا مداوا کرنے میں ایک مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔ یہ کتاب معالج حضرات کے ساتھ ساتھ ایک عام باشعور قاری کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔ اسے پڑھ کر ایک عام پڑھا لکھا انسان بھی اس بیماری کے ہولناک نتائج سے آگاہ ہو کر احتیاطی تدابیر یعنی پرہیز سے اس بیماری کو آہستہ آہستہ بالکل ختم کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے انتہائی اہم اور خطرناک بیماری کو بالکل سادہ عام فہم اندازِ تحریر میں اپنے قلم تلے بچھا ڈالا ہے، جسے ہر فرد جو واجبی تعلیم ہی رکھتا ہو استفادہ کر سکتا ہے۔ اس کتاب میں بیماری کی پہچان اور ابتدائی مراحل کے سدِّباب پر خصوصاً روزمرہ سیر اور ورزش سے بیماری کا مناسب ترین علاج تقریباً مفت میں کر کے چند ہفتوں میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے۔ ہم لوگ اکثر بیماری کو اتنا خراب کر کے معالج کے پاس پہنچتے ہیں کہ معالج خود پریشان ہو جاتا ہے کہ اتنے شدید طریقے سے بگڑی ہوئی بیماری کا کیسے اور کہاں کہاں سے علاج شروع کیا جائے۔ کتاب کی اہم بات یہ ہے کہ مصنف نے قرآن و حدیث کی روشنی میں شوگر کا علاج پیش کر کے دین و دُنیا جدت و قدامت کے حسین امتزاج کو پیش کیا ہے۔ شوگر جیسے نازک مرض پر قلم اُٹھانے کا جو ذمہ ڈاکٹر صاحب نے لیا ہے وہ انہی کا خاصہ ہے۔ (ڈاکٹر اعجاز احمد خان)

RELATED BOOKS