QURANI BIKHRAY MOTI قرآنی بکھرے موتی
QURANI BIKHRAY MOTI قرآنی بکھرے موتی
PKR: 380/- 152/-
اللہ تعالیٰ نے جب اس دُنیا میں انسان کو پیدا کیا تو ساتھ ہی اس کی راہنمائی کا سامان بھی فراہم کیا کہ اسے اس دُنیا میں کیسے زندگی بسر کرنی ہے؟ اس دُنیا سے کیسے فوائد اُٹھانا ہیں اور اِس دُنیا کے بعد کی دُنیا میں کامیابی کے لئے کیا کچھ کرنا ہوگا؟ اس کائنات کے خالق نے ابتدا میں حضرت آدم علیہ السلام کو اس دُنیا میں اُتارا، وہ اپنے اولاد کے راہنما بنے، ان کے بعد جوں جوں اِنسان بڑھے، گروہوں اور قوموں کی شکل اختیار کی تو اُسی اعتبار سے ان کے لئے انبیاء کرام مبعوث فرمائے۔ ہر نبی نے اپنی قوم کو اس کی ضرورت کے مطابق راہنمائی کا سامان فراہم کیا۔ یہ سامان اللہ تعالیٰ ہی کا نازل کردہ تھا جو صحائف اور کتب آسمانی کی صورت میں انبیاء کرام کو عطا کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری رسول حضرت محمدﷺ کو آنے والی ساری قوموں، گروہوں اور اُمتوں کے لئے راہنما بنا کے بھیجا اور ان پر آخری کتاب قرآن مجید نازل کی جو روزِ قیامت تک انسانوں کیلئے مکمل راہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔ آج ہمارے ہاں اسے محض ثواب کے حصول کے لئے پڑھا جا رہا ہے، اس میں انسانوں کو جو پیغام دیا گیا ہے، اسے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی جا رہی۔ زیر نظر کتاب کے مرتب کہتے ہیں کہ انہوں نے بھی زندگی کا ایک حصہ اسے صرف ثواب حاصل کرنے کی خاطر (بلا سمجھے) پڑھا ہے لیکن جب اللہ کا کرم ہوا اور اُنہوں نے اسے سمجھ کر پڑھنا شروع کیا تو انہیں اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔اس دوران مرتب نے سوچا کہ قرآن مجید کی آیات کو ترجمہ کے ساتھ موضوعات کے اعتبار سے الگ الگ کیا جائے تو اس کے فہم میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے۔ ’’قرآنی بکھرے موتی‘‘ اسی سوچ اور چار برس کی محنت کا نتیجہ ہے۔ مرتب نے 158 موضوعات کے تحت قرآن مجید کی بہت سی آیات مبارکہ کو (ترجمہ کے ساتھ) جمع کر دیا ہے۔ زیر نظر کتاب محققین کے لئے غیر معمولی نفع کی حامل ہے، انہیں اپنے موضوعات کے مطابق آیات کم وقت میں مطالعہ کے لئے مل سکتی ہیں۔ یہ کتاب ہر گھر اور ہر فرد کی ضرورت ہے۔
(عبید اللہ عابد، روزنامہ ایکسپریس، سنڈے میگزین)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
