Hazrat Ali Al Murtaza - Buy Online | Book Corner

HAZRAT ALI AL MURTAZA حضرت علی المرتضیٰ

HAZRAT ALI AL MURTAZA

PKR:   1,500/- 750/-

Author: DR. TAHA HUSSAIN MISRI
Translator: ANJUM SULTAN SHAHBAZ
Editor: NAVEED AHMED BASHAAR
Binding: hardback
Pages: 448
ISBN: 978-969-662-110-2
Categories: ISLAM HISTORY BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER

اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر طہٰ حسین بیسویں صدی کے موثر مصری ادبا اور دانشوروں میں سے ایک تھے۔ ان کی حیثیت عرب دنیا میں نشاۃ ثانیہ اور جدیدیت کے رہنماؤں کی ہے۔ ڈاکٹر طہٰ حسین کی عرفیت "عربی ادب کا ڈین" ہے۔ وہ تین برس کی عمر میں نابینا ہو گئے تھے ۔ تاہم اپنی مسلسل محنت اور لگن سے وہ علم کے مدارج طے کرتے چلے گئے اور عربی زبان و ادب میں بین الاقوامی سطح پر ایک معتبر حوالہ مانے جاتے ہیں۔

حضرت علی المرتضیٰ | تاریخ اور سیاست کی روشنی میں
مصنف: ڈاکٹر طہٰ حسین مصری | مترجم: انجم سلطان شہباز ایم اے
تخریج شدہ ایڈیشن | نایاب تصاویر کے ساتھ | جدید طباعت

---

زیر نظر کتاب حضرت علی کی سیرت پر لکھی جانے والی شاہکار کتب میں سے ایک ہے۔ اس کے مصنف ڈاکٹر طہٰ حسین عالم عرب کے مشہور ومعروف ادیب تھے۔ آپ نے ’’الفتنۃ الکبری‘‘ کے نام سے دو ضخیم کتابیں لکھیں۔ ان میں سے ایک کتاب میں خلیفہ سوم حضرت عثمانِ غنی کے زمانہ خلافت کا احوال رقم کیا اور دوسری کتاب میں خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ اور ان کے دورِ خلافت کا احوال درج کیا۔ ڈاکٹر طہٰ حسین کی اس کتاب میں حضرت علی المرتضیٰ کے محترم فرزندوں حضرات حسنینw کے حالات و واقعات کا محققانہ جائزہ لیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب نہایت ناقدانہ اور مبصرانہ انداز و روش لئے ہوئے ہے۔ ڈاکٹرطہٰ حسین نے اس میں تاریخی واقعات بیان کرتے ہوئے جس طرح تجزیاتی انداز اختیار کیا ہے اور تحقیق و تدقیق کا جو عنصر دیا ہے، اس کے مطالعہ سے تاریخ کا طالب علم یقینا محو حیرت رہ جاتا ہے۔ آپ نے اسباب و علل مسائل کو ایک قاری کے سامنے واضح طور پر عیاں کر دیا ہے۔ ڈاکٹرطہٰ حسین نے بھی روایات و احادیث کے اسی ذخیرے سے استفادہ کیا ہے، جس سے دیگر مؤرخین نے کیا ہے۔ تاہم جو پہلو انہیں دیگر مؤرخین سے ممیز کرتا ہے کہ وہ ان کاطریقہ کار ہے۔ ڈاکٹر طہٰ حسین کہتے ہیں: ’’میں ایسی نگاہ سے دیکھنا چاہتا ہوں جو جذبات اور تاثرات کی عینک سے ہو کر نہ گزرتی ہو، جو مذہبی فرقہ وارانہ تاثیر اور تعصب سے خالی ہو۔‘‘ اس شاہکار کتاب کو ’’بک کارنرشوروم‘‘ نے اسی خوبصورتی سے شائع کیا ہے جس کی یہ کتاب حق دار تھی۔ کتاب میں حضرت علی المرتضیٰ کی حیات مبارکہ سے جڑے ہوئے مقامات کی رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس کتاب کا مطالعہ تاریخ کے ہر طالب کے لئے لازم ہے۔ (سجاد کریم انجم، روزنامہ ایکسپریس سنڈے میگزین)

RELATED BOOKS