MUHAMMAD BIN QASIM محمد بن قاسم
PKR: 1,250/- 500/-
Author: SADIQ HUSSAIN SIDDIQUI
Binding: hardback
Pages: 448
ISBN: 978-969-662-186-7
Categories: HISTORY BIOGRAPHY NOVEL
Publisher: BOOK CORNER
محمد بن قاسم وہ سترہ سالہ نوجوان ہے جس نے کم سنی ہی میں شجاعت، دلیری اور اسلامی روایات مدنظر رکھتے ہوئے ایمانی جذبے کے ساتھ ایسے کارنامے انجام دیے جو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کئے جاسکتے۔ ہندوستان کا وسیع علاقہ اس نے جوانمردی کے ساتھ فتح کیا۔ غیر مسلموں کے دلوں میں اپنی غیر معمولی شجاعت اور اصولوں کے ساتھ سادگی، چہرے پر جھلکتی تھی۔ اپنے ماتحت اور دوسرے لوگوں کے ساتھ پیار، محبت سے پیش آتا۔ جنگوں میں اس نے جس دلیری شجاعت، عقل و فراست سے کام لیا، وہ اس کا خاصا تھا۔ عدل و انصاف، رواداری نے اسے سندھ میں انتہائی مقبولیت بخشی، لوگ اس کے گرویدہ تھے۔اسی سترہ سالہ بہادر جفاکش جرنیل کی داستان سچاعت صادق حسن صدیقی نے رقم کی ہے۔ تاریخ کا کوئی گوشہ ان کے قلم کی گرفت سے محفوظ نہیں رہا۔ انہوں نے محمد بن قاسم کی شخصیت کو جس طرح اجاگر کیا اس کے لئے قابل تحسین ہیں۔ تحریر میں سادگی کے ساتھ ساتھ چاشنی بھی ہے۔ تاریخ سے آگاہی بھی ملتی ہے۔ قاری کو اپنے ساتھ ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی کوشش میں کامیاب رہے ہیں۔کتاب کی ابتدا تصاویر سے کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر راجہ داہر کا دربار، سندھ سے روانگی، دبیل، بھمبھور، مکران، اردر، جنوب مشرقی ایشیاء کی پہلی مسجد اور باب القاسم۔ ناشر نے کتاب کا انتساب بڑے اچھے طریقے سے کیا۔ ’’وطن کی بیٹی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام جس کی پکار کو آج ایک اور محمد بن قاسم کی اَشد ضرورت ہے۔‘‘قابل مصنف نے ساری زندگی اسلامی تاریخ پر مبنی ناول لکنے میں گزاری ہے۔ مسلمانوں کو اپنے اسلاف کی تاریخ پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اس کتاب سے نوجوان نسل کے شعور کو بیدار کرنے اور اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی ہدایت ہے۔ ایسی معیاری خوب صورت، تاریخی کتابیں ضرور پڑھنی چاہئیں۔ (صغیرہ بانو شیریں)
Reviews
Owais Jan (Karachi)
Nice book
