Hazrat Shams Tabrez - Buy Online | Book Corner

HAZRAT SHAMS TABREZ حضرت شمس تبریز

HAZRAT SHAMS TABREZ

PKR:   1,500/- 900/-

Author: RAJA TARIQ MAHMOOD NOMANI
Binding: hardback
Pages: 562
ISBN: 978-969-9396-58-8
Categories: ISLAM HISTORY BIOGRAPHY SUFISIM RUMI PERSIAN LITERATURE
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

حضرت شمس تبریز کی شخصیت محتاج بیان نہیں۔ یہ حضرت جلال الدین رُومی کے پیر و مرشد تھے۔ ان کی علمی، روحانی حیثیت سے آگاہ ہونے کے بعد ان کی روحانی اور باطنی قدرو منزلت اور مقامات سے عظمت ظاہر ہوتی تھی۔ ان کا کلام فصاحت و بلاغت پر مبنی تھا۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت راسخ ہو جائے اور رسول پاک۱ کی تعلیمات سینے میں مستحکم رہے، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہدایت اور دلائل سے شمع نور ہویدا کرتے۔ حلاوت ایمانی رَبّ تعالیٰ کی کامل محبت کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت، اس کی اطاعت لازم ہے۔ محبت مومن کی اس قلبی کیفیت کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور ہیبت کی وجہ سے اس پر طاری ہوتی ہے۔ عبدیت کا یہی وہ مقام ہے جو اللہ تعالیٰ کو محبوب ہے۔ حضرت خواجہ شمس تبریز بھی تبریز میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔ آپ حضرت بابا کمال جندی کے مرید تھے۔ اُنہوں نے حضرت ابوبکر، حضرت رکن الدین سنجاسی سے علوم دینی کی تحصیل و تکمیل کی۔ معاش کا یہ سلسلہ تھا کبھی کبھی ازار بند بُن لیتے۔ اس سے گزر بسر کرتے۔ سیر و سیاحت کرتے۔ جہاں بھی سفر کرتے سرائے میں ٹھہرتے۔ کالا چوغا پہنے رہتے۔ حجرے کا دروازہ بند کر کے عبادت میں مصروف ہو جاتے۔حضرت خواجہ شمس تبریز کی سوانح حیات راجہ طارق محمود نعمانی نے تشکیل دی ہے۔ کتاب کی ابتدا اقبالؒ بحضور شمسؒ و رومیؒ کے اس شعر سے کی ہے ؎
مطرب غزلے، بیتے از مرشد روم آور تاغوطہ زنم جانم در آتش تبریزے
دوسرے ابواب میں اِسلامی تصوف کے بارے میں پھر حضرت جنید بغدادی کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی ہے۔ ان میں طبقات حضرات صوفیائے کرام کا اجمالی تعارف ہے۔ حصہ سوم میں حضرت شمس تبریز کے خاندان، سلسلہ شجرہ اور ان کے مشائخ کرام کا تذکرہ ہے۔ اٹھارویں باب میں آذربائیجان اور تبریز تاریخی پس منظر، پھر حضرت شاہ شمس تبریز کے بارے میں آگاہی ہے۔ چوتھے حصہ میں حضرت مولانا جلال الدین رومی کی سوانح حیات، ولادت، تعلیم و تربیت کے بارے میں ذکر ہے۔ ان کی ریاضت و مجاہدہ زہد و قناعت، بے نفسی اور پھر ان کی تصنیفات کا ذکر ہے۔ آخر میں مختصر انتخاب دیوان شمس تبریز کا دیا گیا ہے۔ فاضل مصنف نے کتاب کو انتہائی محنت، تحقیق کے بعد پیش کیا ہے اس کے لئے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ کوزے میں دریا بند کرنے کا محاورہ ان پر صادق آتا ہے۔ قرآن پاک کے حوالے کے ساتھ ساتھ تقریباً 112 کتابوں کے استفادہ کے ساتھ یہ دقیق کتاب مرتب کی گئی ہے۔ سب سے اچھی یہ بات کہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ایک جامع کتاب سے تاریخ جغرافیہ، تصوف سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیلئے ایک خاص تحفہ ہے۔ حوالہ جات کے ساتھ کسی بھی تشنگی کا احساس نہیں ہوتا۔ تحریر میں سادگی کے ساتھ ساتھ پرکاری بھی ہے جو قاری کو کہیں بھی اسلوب بیاں سے علیحدہ نہیں ہونے دیتی۔ نہ ہی مزاج پر گراں گزرتی ہے۔ کتاب کی ضخامت اور طباعت کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت مناسب ہے۔ بے پناہ معلومات کے اِس تاریخی خزینہ کو ضرور اپنے گھر کی زینت بنائیے۔ (صغیرہ بانو شیریں)

Reviews

A

Ahmad Ali (Sheikhupura)

Very good


RELATED BOOKS