HAZRAT MIYAN MUHAMMAD BAKHSH حضرت میاں محمد بخش
HAZRAT MIYAN MUHAMMAD BAKHSH حضرت میاں محمد بخش
PKR: 950/- 475/-
Author: PROF. HAMEEDULLAH SHAH HASHMI
Binding: hardback
Pages: 320
ISBN: 978-969-9396-21-2
Categories: BIOGRAPHY SUFISIM
Publisher: BOOK CORNER
پنجابی زبان کے ممتاز صوفی شعرائے کرام میں حضرت میاں محمدبخش اپنے آفاقی پیغام اور اعلیٰ فنی محاسن کے سبب عالمی سطح کے شاعروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ تصوف میں آپ سلسلہ قادریہ کے جلیل القدر بزرگ تھے۔ دیندار، پاک نفس، اور باعمل صوفی ہونے کے ساتھ ساتھ فقہ، حدیث، اور تفسیر جیسے دینی علوم میں خصوصی مہارت رکھتے تھے۔ پنجابی کے علاوہ اردو، فارسی اور عربی کے بھی بے بدل فاضل تھے۔ یہ درویش سیرت پنجابی زبان کی اس عظیم شعری روایت کی آخری کڑی ہیں، جس کا آغاز حضرت بابافریدa سے ہوا تھا۔ ریاست جموںوکشمیر اور پوٹھوہار کے لیے میاں محمدبخشa کی حیثیت ’’کوہِ ندا‘‘ کی سی ہے ،ان کی فکر سے پھوٹنے والی کرنیں آنے والے وقت میں بھی رہنمائی کا کام کریں گی اور مشعل راہ ثابت ہوں گی۔ زیرنظر کتاب میں ان کے حالات اور کلام پر سرسری نظر ڈالی گئی ہے۔ کلام کو آسان زبان میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ان کے فکر و فن کے ارتقائی مراحل کا مقام متعین کیا جا سکے۔ اس کتاب کی صورت میں اس بات کی امید کی جاتی ہے کہ اس کو پڑھنے والے حضرت میاں محمدبخشa کے کلام اور مقام کو سمجھنے میں اس کو مددگار پاویں گے۔
