Hazrat Abu Bakar Siddique - Buy Online | Book Corner

HAZRAT ABU BAKAR SIDDIQUE حضرت ابوبکر صدیق

HAZRAT ABU BAKAR SIDDIQUE

PKR:   1,500/- 750/-

Author: MUHAMMAD HUSSAIN HAYKEL
Translator: ANJUM SULTAN SHAHBAZ
Binding: hardback
Pages: 472
ISBN: 978-969-662-159-1
Categories: ISLAM HISTORY BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

عربی نژاد، انشا پرداز اور ماہر سیاسیات محمد حسین ہیکل، مصر میں واقع مرکز السنبلاوین کے ایک گاؤں ’’کفرغنام‘‘ میں 20 اَگست 1888ءکو خالصتاً دیہاتی خاندان میں پیدا ہوئے۔ پانچ سال کی عمر میں والد نے انھیں گاؤں کے مکتب میں داخل کرا دیا۔ وہیں لکھنا پڑھنا سیکھا اور ایک تہائی قرآن کریم حفظ کیا۔ جب سات سال کے ہوئے تو ان کے والد نے انھیں قاہرہ بھیج دیا۔ بعد ازاں مدرسۃ الحقوق (لاء کالج) میں داخلہ لیا۔ مزید تعلیم کے لیے فرانس کا سفر کیا اور 1912ء میں سوربون یونیورسٹی میں ’’دین مصر العام‘‘ کے عنوان سے مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ محمد حسین ہیکل کا ادبی ذوق لاء کالج میں تعلیم کے دوران پروان چڑھا، اسی زمانے میں انھوں نے قدیم عربی کتابوں کا مطالعہ کیا اور ’’الجریدۃ‘‘ کے ایڈیٹر شیخ احمد لطفی السید سے راہ ورسم ہموار کیے اور اس اخبار کے مقالہ نگاروں میں شامل ہو گئے۔ محمد حسین ہیکل کے معاصر ڈاکٹر طہٰ حسین نے اخبار کی ادارت میں ان کا ساتھ دیا اور دونوں نے اپنی کوششوں سے حزب الاحرار کے اخبار کو بام عروج تک پہنچا دیا۔ پندرہ سال صحافتی زندگی گزارنے کے بعد ہیکل نے ملک کی وزارت میں قدم رکھا اور 31 دسمبر 1937ء کو وزیر داخلہ کا منصب سنبھالا۔ بعد ازاں وزیرِ تعلیم و تربیت بنائے گئے۔ ہیکل، وزارت کے عہدے پر باقی رہے یہاں تک کہ 1945ء میں سینیٹ کے صدر بنا دئیے گئے اور 1950ء تک اس منصب پر قائم رہے۔ بعدازاں وہ اپنے گھر میں ہی مطالعۂ کتب اور تصنیف وتالیف میں مشغول رہے تاآں کہ 8 دسمبر 1956ء کو شفاف زندگی گزارنے کے بعد قاہرہ میں داعئ اجل کو لبیک کہا۔ محمد حسین ہیکل نے مغربی مصنّفین کی کتب کے تراجم مصری زبان میں کیے۔ آپ کو درحقیقت لازوال شہرت کا سہرہ اسلامی تالیفات کے حوالے سے بندھا۔ آپ نے کئی موضوعات پر اپنی مؤقر اور زریں نگارشات پیش کیں جن میں حیاتِ محمدﷺ، حضرت ابوبکر صدیق ، حضرت عمر فاروق اعظم اور حضرت عثمان غنی زیادہ مشہور ہوئیں۔ معرکہ آرا کتاب ’’حیاتِ محمدﷺ‘‘ میں مؤلف نے مستشرقین کے ان شکوک و شبہات کا ازالہ بھی کیا ہے جنھیں وہ نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ، یہودونصاریٰ، اوس وخزرج اور منافقین کے درمیان اسلام کی نشرواشاعت کے لیے آپ کی انتھک کوششوں اور ان کے آپسی جھگڑوں اور اختلاف کے متعلق اچھالتے رہتے ہیں۔ محمد حسین ہیکل کی یہ کتابیں اُردو ترجمہ و تخریج اور نایاب تاریخی تصاویر کے ساتھ ’’بک کارنر‘‘ سے شائع ہو چکی ہیں۔

---

نبی کریمﷺ نے ہجرت کے نازک موقع پر حضرت ابوبکر صدیقt کا بطورِ ساتھی کیوں انتخاب فرمایا اور مرض الموت میں اپنی جگہ فریضہ امامت ادا کرنے کا حکم کیوں دیا اس کا سبب بالکل واضح ہے۔ حضرت ابوبکرt ہی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے آپﷺ کی رسالت کی تصدیق کی اور ایمان لائے۔ اسلام کی خاطر جان و مال اور عزت کی قربانی دینے میں بھی وہ تمام مسلمانوں میں پیش قدم رہے۔ وہ قبولِ اسلام کے روز سے رسول اللہﷺ کے وصال تک کے طویل عرصے میں آپﷺ کی حمایت ا ور اعانت، تبلیغ و اشاعتِ اسلام اور مسلمانوں کو کافروں کے ظلم و ستم سے محفوظ رکھنے کے لئے بڑی تندہی کے ساتھ مشغول رہے۔ آپﷺ کے احکامات اور ارشادات کو انہوں نے اپنے ہر ذاتی کام پر فوقیت دی اور نبی کریمﷺ کے لئے جان نثار کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ آپt نے تمام غزوات میں آپﷺ کے شانہ بشانہ کفار کے ساتھ جنگ کی۔ حضرت ابوبکر صدیقt کامل الایمان ہو نے کے ساتھ ساتھ حسنِ اخلاق کے بھی درجۂ کمال پر فائز تھے اور اِسی بناء پر مسلمان آپt سے نہایت محبت کرتے اور ان میں ہر دلعزیز تھے۔ اس لئے جو کچھ اس کتاب میں تحریر کیا گیا ہے وہ صرف صدیق اکبرt کی سیرت اسلامیہ کی تاریخ پر مبنی ہے۔ اس متبرک عہد زریں کے جو واقعات ہمیں اس کتاب میں ملتے ہیں وہ حیرت انگیز طور پر مرعوب کُن اور تعجب انگیز ہیں اور ان سے صدیق اکبرt کی عظیم شخصیت کے گونا گوں پہلو ہمارے سامنے آتے ہیں۔ محمد حسین ہیکل کتاب لکھنے کا سبب بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’میرے کچھ محسنین نے میری کتاب’’حیاتِ محمدﷺ‘‘ پڑ ھ کر مجھے پُر زور تاکید کی کہ میں اِسی انداز میں رسولِ اکرمﷺ کے خلفاء اور جلیل القدر فرزندانِ اسلام کے مفصل حالات قلم بند کروں اور میں تو پہلے ہی سے اِس بارے میں سوچ رہا تھا، دوستوں کے اصرار نے مجھے مہمیز کردیا۔ اگر چہ یہ کام تن تنہا سر انجام دینا آسان نہیں اور اس کے لئے اہلِ علم کا ایک پورا گروپ درکار ہے تاہم میں نے اس مشکل کام کا بیڑا اٹھا لیا۔ ‘‘ کتاب کو نہایت خوبصورتی سے نایاب تصاویر کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔

Reviews

H

Hafiz Muhammad Bilal (Muzaffargarh)

Excellent Islamic History Book


RELATED BOOKS