Haider Ali - Buy Online | Book Corner

HAIDER ALI حیدر علی

Inside the book
HAIDER ALI

PKR:   1,200/- 480/-

Author: PROF. NARENDRA KRISHNA SINHA
Translator: IQTIDAR HUSAIN SIDDIQUI
Binding: hardback
Pages: 384
ISBN: 978-969-662-183-6
Categories: HISTORY BIOGRAPHY INDIAN MUTINY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER

جس زمانے میں بنگال اور شمالی ہند میں انگریز اپنے مقبوضات میں اضافے کر رہے تھے، جنوبی ہند میں دو ایسے مجاہد پیدا ہوئے جن کے نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، یہ حیدرعلی اور ان کے بیٹے ٹیپوسلطان تھے۔ بنگال اور شمالی ہند میں انگریزوں کو مسلمانوں کی طرف سے کسی سخت مقابلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ان کی منظم افواج اور جدید اسلحے کے آگے کوئی نہ ٹھہر سکا لیکن جنوبی ہند میں یہ صورت نہیں تھی۔ یہاں حیدرعلی اور ٹیپوسلطان نے قدم قدم پر انگریزوں کی جارحانہ کارروائیوں کا مقابلہ کیا انہوں نے بے مثل سیاسی قابلیت اور تدبر کا ثبوت دیا اور میدان میں کئی بار انگریزوں کو شکست دی۔ انہوں نے جو مملکت قائم کی اس کو تاریخ میں ’’سلطنت خداداد میسور‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ معروف مؤرخ پروفیسراین کے سنہا کی لکھی ہوئی یہ کتاب حیدرعلی کی حیات پر لکھی جانے والی اب تک کی سب کتب میں بھی انتہائی اہم ہے کہ اسے مغربی نقاد بھی متوازن قرار دیتے ہیں اس میں برصغیر کے اس عظیم حکمران اور کمانڈر کی پیدائش سے شہادت تک کا سارا احوال موجود ہے۔ جہاں ان کی کمان میں لڑی جانے والی جنگوں کا مفصل ذکر ہے وہاں ان کے انداز حکمرانی پر بھی کئی ابواب تحریر کئے گئے ہیں نادر تاریخی تصاویر سے مزین یہ کتاب ہر فرد کے مطالعے کے لئے خاصے کی چیز ہے۔

RELATED BOOKS