CHENGEZ KHAN چنگیز خان
PKR: 950/- 475/-
Author: HAROLD LAMB
Translator: SYED ZEESHAN NIZAMI
Binding: hardback
Pages: 272
ISBN: 978-969-662-187-4
Categories: HISTORY BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
سات سو سال پہلے ایک خانہ بدوش شکاری‘ چرواہے‘ ان پڑھ‘ وحشی چنگیز خان نے طاقت کے بل بوتے پر جو خونریزی مچائی وہ تاریخ میں رقم ہوگئی۔ طاقت‘ وحشت‘ بربریت اور جنون کا نشان چنگیز خان تھا۔ اس نے اپنے وحشی جنگجوئوں کے لشکر کے ساتھ دل کھول کر جبر و وحشت کا وہ بازار گرم کیا جسے دیکھ کر انسانیت بھی شرما گئی۔اس کا لائو لشکر جہاں سے گزرتا تباہی مچا دیتا۔بعد میں صرف بھوکے گدھ اور بھیڑئیے وغیرہ انسانی لاشوں کو بھنبھوڑتے نظر آتے۔ اس نے اپنے وقت کی تین بڑی سلطنتوں کو شکست دے کر اپنے آپ کو منوا لیا۔ اس کے پاس طاقت تھی جو خود قانون کا درجہ رکھتی ہے۔طاقتور کسی کو جواب دہ نہیں ہوتی۔ (۸۴) چوراسی لاکھ انسانوں کا سفاک قاتل زمانے بھر کی نفرتیں اکٹھی کرتا رہا۔ جب مرا تو اس کے بیٹے نے ایک ہزار لوگوں کے ساتھ جا کر نامعلوم مقام پر دفن کر دیا اور فارغ ہو کر جتنے لوگ ساتھ آئے تھے ان کو قتل کرا دیا تاکہ کسی کو پتا نہ چلے اور کوئی چنگیز خان کی لاش کی بے حرمتی نہ کر سکے۔ یہ نفرتوں کی انتہا تھی۔بربریت اور سفاکی کی یہ داستان ہیرلڈ لیم نے رقم کی اور اس کا ترجمہ سید ذیشان نظامی نے کیا ہے۔ شروع سے لے کر آخر تک انہوں نے اپنے قلم کی گرفت مضبوط رکھی، تحریر بھی سادگی کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ایک فسوں یا جادو سمائے ہوئے ہے۔تاریخ کا کوئی گوشہ ان کی نظر سے اوجھل نہیں ہوا۔ قاری کہیں بھی یکسانیت کا شکار نہیں ہوتا بلکہ آگے اور آگے پڑھنے کا تجسس برقرار رہتا ہے۔ بک کارنر والوں نے کتاب پر بہت محنت کی ہے۔نایاب تصاویر سے کتاب کی اہمیت دوچند ہو گئی ہے۔ کتاب کو بائیس (۲۲)ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے اور یہ خوبصورت ایڈیشن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ چنگیز خان کی ساری زندگی، اس کی وحشت، بربریت اور فتوحات آپ کے سامنے فلم کی طرح سامنے آتی جائیں گی۔کتاب کی خوبصورتی کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمت چنداں زیادہ نہیں۔ اسے خریدئیے، پڑھیے اور اپنی لائبریری کی زینت بنائیے۔ (صغیرہ بانو شیریں)
Reviews
ANEES-UR-REHMAN (PIR MAHAL)
Aryan tariq (Lucky cement factory dara pezu)
Yasir Ispawoo (Islamabad)
I've read this Book. it's such an amazing and informative...
Asim khan (Thall)
