NAMAZ AUR JADID SCIENCE نماز اور جدید سائنس
NAMAZ AUR JADID SCIENCE نماز اور جدید سائنس
PKR: 300/- 120/-
ایک فرد جب اللہ اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لاتا ہے تو محض چند گھنٹوں بعد اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلاوا آجاتا ہے کہ اس کے سامنے سربسجود ہو جائے۔ تب معلوم ہو جاتا ہے کہ ایمان لانے والے کا ایمان کا دعویٰ سچا ہے یا نہیں۔ دراصل نماز اسلام کا اہم ترین رکن ہے۔ اس کے بغیر کسی بھی فرد کے اندر اسلام کی عمارت قائم نہیں ہو سکتی۔ تعلیمات نبویﷺ کے مطابق کافر اور مسلمان کے درمیان نماز ہی کا فرق ہے۔ نماز اُٹھنے بیٹھنے کی کوئی مشق بھی نہیں ہے۔ یہ بندگی رَبّ کا نظام ہے۔ نماز کے فلسفہ اور اس کے انسانی شخصیت پر ہمہ پہلو فوائد مرتب ہوتے ہیں، جنہیں ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک نے اپنے لیکچرز میں بخوبی اور پوری تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اس کا اُردو ترجمہ انجم سلطان شہباز نے کیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا شمار دَورِ حاضر کے سب سے مقبول اور مؤثر سکالرز میں ہوتا ہے۔ کم از کم برصغیر پاک و ہند میں ان سے زیادہ مقبولیت دَورِ حاضر کے کسی مسلمان سکالر کو نہیں ملی۔ ڈاکٹر صاحب کی خوبی ہے کہ لوگ مختلف موضوعات سمجھنے کے لئے دیوانہ وار ان کی طرف لپکتے ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سے رجوع کرنے والوں میں بڑی تعداد غیر مسلموں کی ہوتی ہے۔ وہ بہت سے ایسے پیچیدہ سوالات لے کر آتے ہیں جن کا جواب کوئی عام مسلمان نہیں دے سکتا تاہم ڈاکٹر صاحب ہر ایک سوال کا ایسا تسلی بخش جواب دیتے ہیں کہ لوگ عش عش کر اٹھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر صاحب نے جدید سائنس کی روشنی میں نماز کی افادیت پوری تفصیل سے بیان کی ہے۔ ان کی گفتگو میں بہت سے ایسے پہلو آشکار ہوتے ہیں جنہیں جان کر ایک مسلمان کا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ یہ کتاب ہر گھر کی لائبریری کی زینت بننی چاہیے۔ (عبید اللہ عابد)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
