Hazrat Umar Farooq - Buy Online | Book Corner

HAZRAT UMAR FAROOQ حضرت عمر فاروق اعظم

HAZRAT UMAR FAROOQ

PKR:   2,000/- 1,000/-

Author: MUHAMMAD HUSSAIN HAYKEL
Translator: HABEEB ASHAR DEHLAVI
Binding: hardback
Pages: 784
Categories: ISLAM HISTORY BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER

اِسلامی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو پیارے رسولﷺ کے بعد حضرت عمر بن خطاب کا نامِ گرامی ان کی غیرمعمولی صلاحیتوں اور خوبیوں کے ساتھ سامنے آتا ہے۔ تاریخ میں ان کا نام گرامی ہمیشہ جاوداں اور یادگار رہے گا۔ انصاف، دانائی، صدق نیت نے ان کو اللہ اور اس کے دین کے لئے وقف کر دیا تھا۔ مختصر سی مدت میں عظیم الشان سلطنت کا قیام بلاشبہ ایک بہت بڑا کارنامہ تھا۔ دس سال میں اسلامی سلطنت کی بنیادیں استوار ہوئیں اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک تاریخ رقم ہوئی محکم اساس اور تہذیب کی بنیاد نے اسلام کی اہمیت واضح کر دی۔ آپ کے دَورِ خلافت میں اِسلامی سلطنت کی حدود بائیس لاکھ مربع میل تک پہنچ گئیں۔ غیر مسلم دانشور بھی یہ لکھنے پر مجبور ہو گئے کہ اگر ایک عمر(۲) اَور پیدا ہو جاتے تو دُنیا میں کوئی کافر باقی نہ رہتا۔ ان کی مدح اور تعریف کے لئے یہ فقرہ ہی کافی ہے۔ آپ اسلامی دنیا کے پہلے خلیفہ تھے جنہیں امیر المومنین کے خطاب سے نوازا گیا۔ آپ نے اسلامی فتوحات اور اسلام کی سلطنت کے فروغ کے لئے جو کام سرانجام دئیے وہ اپنی مثال آپ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ڈاکٹر محمد حسین ہیکل مرحوم کی ’’الفاروق عمر‘‘ کا ترجمہ حبیب اشعر دہلوی نے صحت اور سلامت کے اہتمام کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے حضرت عمر فاروق کی عدیم النظیر شخصیت اور ان کے بے مثال کارناموں پر مختلف انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ اس سے ان کی شخصیت اور بھی واضح ہوگئی۔ کتاب حضرت عمر فاروق اعظم بک کارنر شوروم جہلم نے شائع کی ہے۔ کتاب کی ابتدا آپ کے نام نامی کے لقب ’’فاروق‘‘ کی وجہ تسمیہ سے کی گئی ہے۔ آپ کی زندگی اور ان کے لازوال کارناموں کی ایک داستان ہے، جسے اس کتاب میں بڑی خوبصورتی اور عمدگی سے پیش کیا گیا ہے۔ ایک ایسا آئینہ ہے جس پر روشنی کی ہر کرن ایک ایک بات کو واضح کرتی ہے۔ قوس و قزخ والے دھنک رنگ اپنی پوری آب و تاب سے تاریخ کو منکشف کرتے جاتے ہیں۔ ایک ایسی حقیقت جسے جھٹلانا ممکن نہیں۔ اس کتاب کو ضرور خریدئیے!! پڑھیے!! حضرت عمر فاروق اعظم کی ساری زندگی مجسم ہو کر سامنے آئے گی اور آپ عقیدت و احترام کے ساتھ مدارج کمال پر فائز بااثر شخصیت کے بارے میں ایک ایک سطر پڑھتے چلے جائیں گے۔ کتاب ہمیشہ کی طرح طباعت و کتابت، تصاویر سے مزین ہے۔ ضخامت کے لحاظ سے قیمت مناسب ہے۔ ایسی کتابوں کو گھر کی زینت بنانا چاہیے۔ (صغیرہ بانو شیریں)

RELATED BOOKS