DUNYAVI PRESHANIYON KA ROHANI ELAJ دنیاوی پریشانیوں کا روحانی علاج
DUNYAVI PRESHANIYON KA ROHANI ELAJ دنیاوی پریشانیوں کا روحانی علاج
PKR: 600/- 240/-
Author: SYED ZEESHAN NIZAMI
Binding: hardback
Pages: 496
Categories: ISLAM SUPPLICATIONS AMLIYAT O WAZAIF
Publisher: BOOK CORNER
آج کے پُرآشوب دَور میں کسی نہ کسی پریشانی، بیماری یا آزمائش کی وجہ سے بیشتر مسلمان کوئی نہ کوئی سہارا تلاش کرتے ہیں، مگر عموماً انہیں حل نہیں ملتا۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مدلل، آزمودہ وظائف کی کتاب سامنے آئی ہے۔ قابل مصنف نے کئی برس کی محنت شاقہ کے بعد اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے بزرگانِ دین کے اخذ کئے ہوئے وظائف صفحہ قرطاس پر رقم کئے ہیں۔ انہیں کوئی بھی شخص آسانی سے پڑھ کر دُنیاوی پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔محترم سید ذیشان نظامی نے اس کتاب پر بہت محنت اور تحقیق کے بعد قرآن پاک کے حوالے سے ہی پریشانیوں کے روحانی علاج لکھے ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے بسم اللہ کی فضیلت بیان کی ہے۔ اس کی عظمت اور شان اُجاگر کرتے ہوئے شفائے امراض سے لے کر حاجتوں کے بارے میں لکھا ہے۔ پھر استخارہ کا بیان ہے۔بک کارنر والوں کی کتابیں حسین طباعت و کتابت کا شاہکار ہوتی ہیں۔ یہ کتاب بھی ان میں شامل ہے۔ ایک بات جو مجھے بہت اچھی لگی، وہ اس کی جلی کتابت ہے۔ بہت کم کتابوں میں اس بات کا دھیان رکھا جاتا ہے۔ زیر زبر واضح ہیں۔ جن لوگوں کو اَورادووظائف سے دلچسپی ہے، ان کیلئے یہ کتابت تحفۂ خاص ہے۔ کتاب کی ضخامت دیکھتے ہوئے قیمت مناسب ہے۔ کتاب میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ آپ کو لکھی ہوئی کوئی بات سمجھ نہیں آرہی تو مصنف سے رابطہ کر کے پوچھ سکتے ہیں۔ ان کی راہنمائی سے اپنی مشکلوں کو آسان کر لیجئے۔ کتاب اچھی ہے، پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس نوعیت کی کتب خال خال نظر آتی ہیں۔ توبہ استغفار کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے عجز و انکسار اختیار کر کے مانگا جائے تو وہ ضرور عنایت فرماتا ہے۔
(صغیرہ بانو شیریں، ماہنامہ اُردو ڈائجسٹ، نومبر 2010ء)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
Tabarkat e Nabvi ki Tareekhi Dastavez (Shajra-tul-Nabvia)
Author: Yousuf Bin Abdul Hadi Muqadsi
PKR: 480/- 240/-
