Amir Temur: Jiss Ne Dunya Hila Dali - Buy Online | Book Corner

AMIR TEMUR: JISS NE DUNYA HILA DALI امیر تیمور، جس نے دنیا ہلا ڈالی

Inside the book
AMIR TEMUR: JISS NE DUNYA HILA DALI

PKR:   1,250/- 750/-

Author: HAROLD LAMB
Translator: MUHAMMAD INAYATULLAH DEHLVI
Binding: hardback
Pages: 416
ISBN: 978-969-662-204-8
Categories: HISTORY BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

ہیرلڈلیم کی مشہور کتاب ’’Tamerlane: The Earth Shaker‘‘ کا اُردو ترجمہ جب پہلی بار شائع ہوا تو، چونکہ لوگ اس مایہ ناز مؤرّخ کو اس کے افسانوی اندازِ بیان کی وجہ سے ناول نگار سمجھتے تھے، اس کتاب کو بھی ایک ناول سمجھا گیا لیکن واقعہ یہ ہے کہ یہ کوئی ایسا ناول نہیں ہے جس کے واقعات کا تانا بانا تیمور کے گرد بُنا گیا ہو بلکہ یہ تاریخی ادب کا ایک غیرفانی شاہکار ہے۔ اس کے اوراق پر لرزندۂ جہاں، صاحبقراں، امیرتیمور گورگاں، فاتح ایشیا کی قلمی تصویر ہیرلڈلیم نے اس قدر چابکدستی سے کھینچی ہے کہ اسے ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا ہے۔ اندازِ بیاں بےشک قصّہ گوئی کا سا ہے مگر ہر واقعہ پوری تصدیق اور چھان بین کے بعد لکھا ہے اور سونے پر سہاگا یہ ہے کہ اس کے مآخذ تیمور کے دور کی فارسی اور دیگر زبانوں کی تاریخیں یا تذکرے ہیں۔ یوں اس کتاب کو تیمور جیسی اہم تاریخی شخصیت کی ایک ایسی مستند سوانح حیات کا درجہ حاصل ہو گیا ہے جس میں مؤرخانہ اندازِ نگارش کی عمومی خشکی نہیں پائی جاتی۔

---

ازبکستان کے ایک شہر ’سبز‘ میں 9مارچ 1346ء میں امیر تیمور کی پیدائش ہوئی۔ اس وقت کسی کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ وہ ایک بہت بڑا فاتح ہوگا جس نے دنیا کا مالک بننا چاہا۔ اُس نے جس کام میں ہاتھ ڈالا کامیابی اس کا مقدر بن گئی۔ آدھی دنیا سے زیادہ کو یکے بعد دیگرے مغلوب کر کے فتح حاصل کی از سر نو تعمیر کی۔اس بات کو تاریخ فراموش نہیں کرسکتی کہ دنیا کے بڑے فاتحین میں امیر تیمور سب سے آخری فاتح تھا۔ جتنی جنگیں ہوئیں ان میں فتح کامل حاصل کی صرف ایک بڑی سلطنت باقی رہ گئی تھی جسے فتح کرنے کا ارادہ تھا مگر موت نے اُسے مہلت نہ دی۔سر پرسی سائیلس تیمور کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’تیمور نے جو کام کئے، وہ ایشیا کے فاتحوں میں سے کسی دوسرے سے تاریخی زمانے میں عمل میں نہیں آئے۔ اس لئے جو شہرت تیمور کو حاصل ہوئی اس کا مستحق کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا۔ تیمور نے جو کچھ حاصل کیا وہ اس حد کے قریب پہنچا ہوا نظر آتا ہے جسے انسان کی قدرت سے بالا تر کہا جاتا ہے۔‘‘مولانا اشرف الدین لکھتے ہیں: ’’ہمت اور شجاعت نے تیمور کو تمام تاتار کی شہنشاہی پر ممتاز کیا اور اشیاء کو اس کے زیرنگیں کر دیا۔ جس قدر امور سلطنت پیش آئے اُس نے بذات خود انجام دئیے حتیٰ کہ ایک کیشئر تک نہیں رکھا، وہ ہر ایک کے حق میں فیاض تھا۔‘‘اس کتاب میں مصنف ہیر لڈلیم ہے۔ کتاب کا ترجمہ محترم محمد عنایت اللہ صاحب نے کیا ہے جس کے لئے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے جس مہارت سے قارئین کے سامنے کتاب پیش کی ہے۔ انہی کا خاصہ ہے۔ تحریر میں کہیں جھول نہیں۔ وہ قاری کو اپنے ساتھ ساتھ لئے ایک عہد کی عکاسی کرانے میں کامیاب ہیں۔ تیمور کے بچپن کا جائزہ لیتے اور قدم قدم آگے بڑھتے ہوئے اس کے بعد کی مکمل تاریخ پیش کرتے ہیں۔ قاری کو لمحہ بھر کتاب سے سحر سے آزاد نہیں ہونے دیتے۔ کتاب کو ۳۳ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔کتاب کی ابتدا میں تقریباً تیس (۳۰) نادر شاہکار تصاویر قارئین کی توجہ کی مرکز بنیں گی۔ تیمور کی زندگی سامنے عیاں ہوجائے گی۔ ناشران بک کارنر شو روم نے ایک نئی سج دھج کے ساتھ ادبی، تحقیقی حوالوں سے جو کتابیں شائع کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اتنی خوب صورت کتابیں آپ کی نظر سے پہلے نہ گزری ہوں گی اس کتاب کو ضرور خریدیے، گھر کی زینت بنائیے۔ (صغیرہ بانو شیریں)

Reviews

M

Mushahid Hussain (City Parachinar. District Kurram)


RELATED BOOKS